سانحہ طورخم بارڈر اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی
طورخم بارڈر پر پاک فوج کا ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری، جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے
طورخم میں پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ملبے دبے مزید 1 لاشیں نکال لیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی جبکہ حادثے کے مقام سے مزید 12 زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
طورخم سرحد پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے. پاک آرمی ، 1122 اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں.
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ
پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے دبے 4 افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے. پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں.
ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق پہاڑی تودے کے ملبے میں مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ سانحہ میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔