کراچی میں ترک شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا گیا

ترکش شہری کی درخواست پرپریڈی تھانے میں واردات سے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Staff Reporter April 18, 2023
ترکش شہری کی درخواست پرپریڈی تھانے میں واردات سے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

صدرعبداللہ ہارون روڈ پر کارسوارملزمان ترکش شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوگئے ،ترکش شہری نے واردات سے متعلق پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

پریڈی تھانے کی حدود صدرعبداللہ ہارون روڈ پر واقع کاکٹر ہوٹل کے قریب ترکش شہری سے تقریبا 15 لاکھ روپے چھین لیے گئے ترکش شہری واردات سے متعلق رپورٹ درج کرانے کے لیے پریڈی تھانے پہنچ گیا ،

ترکش شہری تیکن میتن نے پولیس کو بتایا کہ وہ ترکش شہری ہیں اور ڈی بلوچ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اورحیدرآباد سے کراچی آئے تھے اوران کے پاس بیگ میں پاکستانی کرنسی ساڑھے11 لاکھ 2150 ترکش روپے موجود تھے اوروہ منی ایسکچینج سے رقم تبدیل کرانے جا رہے تھے

اچانک ان کی گاڑی کے آگے ایک سفید رنگ کی گاڑی آکر رکی اورگاڑی میں موجود افراد نے پولیس سے مشابہ وردی پہن رکھی تھی انھوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو اوریہاں کیا کر رہے ہو اورکیا کام کرتے ہو

میں نے اپنا پاسپورٹ انہیں دکھایا اور انھوں نے پاسپورٹ دیکھ کر واپس کردیا جس کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے پوچھا گاڑی کس کی ہے تو میں نے جواب دیا کہ جہاں میں کام کرتا ہوں اس کمپنی کی ملکیت ہے میرے ہاتھ میں ایک بیگ تھا جس میں رقم اورضروری دستاویزات موجود تھے

کارسوارملزمان رقم سے بھرامیرابیگ مجھ سے چھین کر فرار ہوگئے میں نے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،

ترکش شہری کی درخواست پرپریڈی تھانے میں واردات سے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں