حکومت رانابھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلیے سینیٹ میں رواں ہفتے ترمیمی بل پیش کریگی

حکمران جماعت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پبلک سروس کمیشن کا بل پیش کیاجائے گا

حکمران جماعت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پبلک سروس کمیشن کا بل پیش کیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق سینئرجج رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمشنربنانے کے لیے سینیٹ میں رواں ہفتے پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔


حکمران جماعت ن لیگ کواس بل پرسینیٹ میں پہلے ہی شکست کا سامناکرنا پڑا،سینیٹ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے جاری سینیٹ کے اجلاس میں حکمران جماعت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پبلک سروس کمیشن کا بل پیش کیاجائے گا جس پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات جاری ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں فرد واحد کے لیے ہونے والی ترمیم پرسخت تنقیدکی تھی جس کے بعد اس بل کوحکومت نے واپس لے لیا تھا۔
Load Next Story