سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر جھوٹی نکلی اداکارہ کی وڈیو سامنے آگئی

سعیدہ امتیاز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کرکے اس سے اداکارہ کی موت کی خبر چلائی گئی


ویب ڈیسک April 18, 2023
فوٹو :فائل

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ نے کہا کہ صبح جب میں اٹھی تو مجھے خود پتہ نہیں چلا کہ لوگ مجھے سے کیوں رابطہ کررہے ہیں اور میرے گھر میں بھی بہت سے لوگ آئے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی نے میرا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس سے میری موت کی جھوٹی خبر چلائی گئی اور اس وجہ سے مجھے بہت ذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس شخص کا پتہ لگالیں گی جس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا اور کوشش کریں گی کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد اداکار صائم علی نے بھی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا کہ 'الحمد اللہ، میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور موت کی خبریں غلط ہیں۔

assdd

فنکارہ کے قانونی مشیر سید مدبر رضوی کی جانب سے یہی بات کہی گئی تھی کہ موت کی خبر کنفرم نہیں ہے۔

sdfg






View this post on Instagram


 

A post shared by @saeedaimtiaz




اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں۔ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔

سعیدہ امتیاز نے فلم 'قلفی'، 'ریڈرم'، 'تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار'، 'وجود'، اور فلم 'کپتان' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم 'کپتان' میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں