الخدمت کا یتیم بچوں بیواؤں بزرگوں کیلیے افطار کا اہتمام عید کے تحائف بھی دیے گئے
یتیم بچوں کیلیے جمپنگ کیسل، فیس پینٹنگ، میجک شو اور بچیوں کیلیے مہندی کے اسٹال کا خاص اہتمام کیا گیا تھا
الخدمت فاؤنڈیشن نے یو ایم ٹی کے تعاون سے 2 ہزار یتیم بچوں، بیواؤں، اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے گرینڈ افطار کا اہتمام کیا اوران میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔
تقریب میں یتیم بچوں کے لیے جمپنگ کیسل، فیس پینٹنگ، میجک شو اور بچیوں کے لیے مہندی کے اسٹال کا خاص اہتمام کیا گیا تھا جبکہ یتیم بچوں اور معمر افراد میں عیدی، کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کا مقصد یتیم بچوں اور بے گھر بزرگوں کو درپیش مسائل اور اجتماعی ذمے داریوں کا شعور اجاگر کرنا اور انہیں رمضان اورعید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا توجہ طلب طبقہ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اِن کےلیے کی جانے والی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر معاشرے کے اس نادار اور مستحق طبقے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
صوبائی وزیر نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھیں اور آگے بڑھیں اور اپنے کردار اور ہنر سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں اور بزرگوں کی خدمت میں شب و روز کوشاں ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن 22 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے اور رمضان میں افطار کے ساتھ ساتھ عید کی خریداری کے حوالے سے اِن بچوں کے لیے تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت اِن بچوں کے لیے خریداری اور تحائف کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد یتامیٰ، بیواؤں اور بے گھر بزرگ خواتین و حضرات کا احساس محرومی ختم کرنا اورانہیں رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا یتیم بچوں اور بے سہارا معمر افراد کا بھی حق ہے۔ اِسی احساس کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہر سال کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ مل کر یتیم بچوں، اُن کی ماؤں اور اولڈ ایج ہوم کے بے گھر خواتین و حضرات کے لیے افطار اور عید تحائف کا اہتمام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہ کہ عید کے تحائف کا اہتمام الخدمت کے رضاکار کرتے ہیں اور بچوں کے لیے ایسا خوبصورت میلہ لگاتے ہیں تاکہ انہیں بھی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت میں ہم ان یتیم بچوں کو با ہمت بچے اور ان کی بیوہ ماؤں کو باہمت مائیں کہتے ہیں اور یہی پیغام دوسروں کو بھی دینا چاہتے ہیں۔
یو ایم ٹی میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید وقاص جعفری اور نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، لاہور کے صدر انجینئر احمد حماد، نائب صدر چوہدری محمد سلیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مغیث قریشی اور والنٹیئز ہیڈ سنان اکبر شریک تھے۔
ان کے علاوہ یوتھ سوسائٹیز کے نمائندگان، یتیم بچوں، اُن کی ماؤں اور اولڈ ایج ہوم کے بزرگوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے سر انجام دیے۔