سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے جماعت اسلامی کا مسلم لیگ ق سے رابطہ

لیاقت بلوچ کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، انتخابات ایک ہی روز کروانے پر اتفاق


ویب ڈیسک April 18, 2023
فوٹو: ایکسپریس

ملک میں جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے رابطے جاری ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے منگل کو پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری چوہدری شافع بھی موجود تھے۔

لیاقت بلوچ نے لیگی قیادت سے پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنے میں تعاون کی درخواست کی، ملاقات میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، پہلی بار ہے کہ ادارے آپس میں دست و گریباں ہیں، یہ حالات ملک کے لئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لئے ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، ملک کی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہوسکتی، سیاست دانوں کو ملکر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں