کینیڈا نے لیبیا مصر اور سوڈان میں اپنے سفارتخانے بند کردئیے

کینیڈا نے اپنےشہریوں کو مشرقی وسطیٰ کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا ہے


ویب ڈیسک September 16, 2012
کینیڈا کے وزارت خارجہ کے محکمہ نے مسلم ممالک میں توہین آمیز فلم کی مخالفت میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد اپنے سفارتخانے عارضی طور پربند کر دیئےہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

توہین آمیز فلم کے خلاف ٕشدید مظاہروں کے بعد کینیڈا نے عارضی طورپر لیبیا، مصر اور سوڈان میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کے وزارت خارجہ کے محکمہ نے مسلم ممالک میں توہین آمیز فلم کی مخالفت میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد اپنے سفارتخانے عارضی طور پربند کر دیئےہیں۔ کینیڈا کی حکومت نے یہ اعلان امریکہ کے سفارتخانے بند کرنے کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

کینیڈا نے اپنےشہریوں کو مشرقی وسطیٰ کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

سفارتخانے کتنی مدت کے لیے بند کیے گئے ہیں، اس حوالےسے کوئی اطلاعات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں