سعودی وزیر خارجہ کی شام کے صدر سے اہم ملاقات

ملاقات میں شام کے تنازعے کے سیاسی حل کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک April 19, 2023
شام میں خانہ جنگی کے بعد سے سعودی عرب سے تعلقات منقطع تھے؛ فوٹو: رائٹرز

شام کے صدر بشار الاسد نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جو کہ شام کی عرب ممالک سےعلیحدگی کے خاتمے کی طرف اہم پیشرفت ہے۔


رائٹرز کے مطابق شام میں طویل خانہ جنگی کے نتیجے میں باقی عرب ممالک سے تعلقات منقطع ہونے کے بعد سعودی عرب کے کسی اعلیٰ سفارت کار کا شام میں یہ پہلا دورہ ہے۔


سعودی سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں شام کے تنازعے کے سیاسی حل کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو شام کی عرب شناخت کا ضامن ہوگا۔


دوسری جانب شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار الاسد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آزاد اور حقیقت پسندانہ پالیسیوں سے خطے کو فائدہ پہنچا ہے۔


تاہم دونوں رہنماؤں کے بیانات میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جس کی میزبانی ریاض آئندہ ماہ کرے گا۔ اگرچہ خلیجی عرب وزرائے خارجہ، مصر، عراق اور اردن کے ہم منصبوں نے عرب لیگ کی میٹنگ میں شام کی ممکنہ واپسی پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں