آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احد چیمہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 28 اپریل کو جواب طلب کر لیا


ویب ڈیسک April 19, 2023
فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 28 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

احد چیمہ نے اپنے وکلا کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف دیا گیا کہ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے لیکن درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں