رونالڈو کے افطار بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مصنوعی ذہانت کا استعمال! رونالڈو، میسی کو افطار پیش کرتے ہوئے دیکھیں

مصنوعی ذہانت کا استعمال! رونالڈو، میسی کو افطار پیش کرتے ہوئے دیکھیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بنانے کی تصویر شیئر کردی۔

رمضان المبارک کے دوران دکانداروں کی قطاروں والی سڑکوں پر جانا عام بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشہور شخصیات کو سڑکوں پر افطار کا کھانا پیش کرتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک فنکار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسا کر دکھایا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ڈیوڈ بیکھم، کے علاوہ سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا گیا ہےجو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار بنارہے ہیں۔ ان تصاویر میں اداکار بروس ولس کھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ کیپٹن جیک اسپیرو یا جانی ڈیپ بھی میلے کے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار میں کھڑے صارفین کو کیٹرنگ کررہے ہیں۔







View this post on Instagram



A post shared by Jyo John Mulloor (@jyo_john_mulloor)




لیونل میسی بھی ان تصاویر کا حصہ ہیں جن میں وہ کرتہ پہنے ہوئے ہیں اور چراغ تھامے مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آپ کو دبئی کی سڑکوں پر مصنوعی طور پر تیار کردہ ان مشہور شخصیات کو کیسا دیکھا اپنے تبصروں سے آگاہ کریں۔








View this post on Instagram



A post shared by Jyo John Mulloor (@jyo_john_mulloor)


Load Next Story