کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی، ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔
جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام اور حسن جاوید شورش جبکہ الیکشن کمیشن حکام اور دوسرے امیدواروں کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔