شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

انہیں قیادت کے بجائے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا سوچنا چاہیے، آل راؤنڈر


ویب ڈیسک April 19, 2023
انہیں قیادت کے بجائے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا سوچنا چاہیے، آل راؤنڈر (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ہمارے کلچر میں فوری طور پر نتائج حاصل کرنے پر توجہ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے شعبوں سے گزر رہے ہیں، بابراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں: سابق ''سپر اسٹارز'' کو بابراعظم سے مسئلہ ہے، راشد لطیف

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کے بجائے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا سوچنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں