تین میچوں میں 10 وکٹیں حارث نے شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم کی ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کی ٹی20 بادشاہی برقرار


ویب ڈیسک April 19, 2023
بابراعظم کی ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کی ٹی20 بادشاہی برقرار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 10 وکٹیں لیکر حارث رؤف نے مینز بالنگ رینکنگ میں شاداب خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ رینک پاکستانی بالر بن گئے۔

کیویز کے خلاف جاری سیریز میں حارث رؤف نے مسلسل دو میچوں میں 4، 4 وکٹیں حاصل کیں اور پلے میچ میں پلئیر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں شاداب، شاہین یا حارث رؤف کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف نے زیادہ ٹی20 وکٹوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے لیکن تیسری ٹی20 سینچری کے بعد کپتان بابراعظم نے اپنے ریٹنگ پوائنٹس کو 755 سے بڑھا کر 769 کرلیا ہے اور یوں بھارتی بیٹر سوریا کی پہلی پوزیشن کو خطرہ ہے۔

سوریہ کمار یادیو 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 798 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں