سپریم کورٹ کا آڈٹ نہ ہونے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں، ترجمان سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت دی کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا ہے اور اب سپریم کورٹ کا 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں؛ پی اے سی نے سپریم کورٹ کے حسابات کا آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کو طلب کیا تھا۔