لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت بارہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر حکام کو اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت بارہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر حکام کو اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت بارہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ زائیر علی، زبیر نوید علی،منیف علی ،کمبیر عباس،نادیہ ،نوید، ظہور احمد، عبدالصمد بھی کافی عرصے سے لاپتا ہیں۔ شہری کھوکھرا پار، شاہ لطیف، درخشاں، گلشن معمار اور دیگر علاقوں سے لاپتا ہیں۔
پولیس حکام نے لڑکی سمیت تین افراد کی واپسی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے تینوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹادیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لاپتا افراد کا معاملہ دیکھے۔ لاپتا افراد کے اہلخانہ عدم بازیابی پر مایوس ہورہے ہیں۔ لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔