گستاخانہ فلم کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج 1 شخص جاں بحق 19 افراد زخمی

مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پولیس چوکی کو آگ لگا دی


ویب ڈیسک September 16, 2012
مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے چھہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: کراچی میں گستاخانہ فلم کے خلاف آئی ایس او اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی پر پولیس نے ہوائی فائرنگ اورلاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرين کو منتشر کرنے کےليےپولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس اورامریکی قونصلیٹ کی جانب سے فائرنگ کےبعدمظاہرین مزیدمشتعل ہوگئےاور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

مظاہرین پولیس کا حصار توڑ کر قونصلیٹ کی جانب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور امریکی قونصلیٹ کے سامنے پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔

امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کے بعد مظاہرین نمائش چورنگی پہنچے اور وہاں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جبکہ پولیس نے چھہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین نے آج کے واقعے کے حوالے سے تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرومندر پر ایک اور پولیس موبائل اور پیٹرول پمپ کو بھی آگ لگا دی گئی۔

اس خبر سے متعلق تصاویر آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں