سابق وفاقی وزیر زرتاج گل آج بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں

زرتاج گل ڈی جی خان میں موجود ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئیں

سابق وفاقی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے کم نرخوں پر منصوبے ٹھیکوں پر دیے اور زیادہ نرخوں پر انہیں ریوائز کروایا ( فوٹو: فائل )

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل آج بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف زرتاج گل ڈی جی خان میں موجود ہونے کے باوجود آج بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئیں۔

زرتاج گل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے کے منظور شدہ منصوبوں کا پلان تبدیل کر کے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ روڈ کے ساتھ منسلک کیا۔


علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے مارکیٹ سے کم نرخوں پر منصوبے ٹھیکوں پر دیے اور زیادہ نرخوں پر انہیں ریوائز کروایا، جبکہ ٹیکنیکل سیکشن کی رپورٹ کے مطابق ناقص میٹریل کی وجہ سے سڑکیں تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔

زرتاج گل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا تھا۔

زرتاج گل کے علاوہ ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند اور ان کے پرائیویٹ سیکرٹری محمود بھٹی، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈی جی خان، اسسٹنٹ انجینئرنگ ہیلتھ کو بھی آج طلب کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story