عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سننے والے ایڈیشنل جج ظفر اقبال کا تبادلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے ظفر اقبال سمیت 8 ججز کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سننے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق سیشن ایسٹ اور ویسٹ کے آٹھ ایڈیشنل سیشن ججز کا تبادلہ کیا گیا۔
جن ججز کا تبادلہ کیا گیا اُن میں سیشن جج ظفر اقبال بھی ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا جج ظفر اقبال کی جگہ تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ سیشن ایسٹ سے سیشن ویسٹ کر دیا گیا۔