صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیا
بل کی درستگی کا معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہے، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پروسیجر ) بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر قانون سازی کی اہلیت اور بل کی درستگی کا معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ زیرسماعت ہونے کے احترام میں، بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھی صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے اختیارات سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس ارسال کردیا تھا۔
بعدازاں حکومت نے بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروایا جس کے بعد مذکورہ بل 20 اپریل کو خود ہی ایکٹ صورت اختیار کرجائے گا۔