ثاقب نثار اور جنرل ر فیض کو پکڑلو 70 فیصد امن ہوجائے گا وفاقی وزیر جاوید لطیف

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوتے ہیں لیکن دہشتگرد سے نہیں ہوسکتے، رہنما (ن) لیگ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال


ویب ڈیسک April 19, 2023
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانا چاہتے ہو ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض کو پکڑلو، جس دن ان کو پکڑ لیا ستر فیصد امن ہوجائے گا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوتے ہیں لیکن دہشت گرد سے مذاکرات نہیں ہوسکتے اگر کسی کی مجبوری ہے تو پھر اس سے مذاکرات کی بجائے جنرل فیض اور ثاقب نثار سے مذاکرات کرے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں آئینی کے ذریعے ملک کو مضبوط ہے بلوچستان اور دوسرے صوبوں کو حقوق دیے گئے اگر اٹھارویں ترمیم نہ ہوتی تو ملک کا مزید نقصان نہ ہوتاپارلیمنٹ تیسری دفعہ اپنی مدت پوری کررہی ہے اس پر میں پارلیمنٹ کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مفتی عبدالشکور کے حادثے پرگندی اورغلیظ مہم چلا رہی ہے، تحقیقات کے بعد حقائق پارلیمان میں پیش پیش کیے جائینگے اور عوام کو بھی آگاہ کرینگے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی اراکین کے جانب سے مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد میں قومی اسمبلی اجلاس 26 اپریل کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔