ریلوے پولیس نے مسافر کو 3 لاکھ روپوں سے بھرا بیگ لوٹادیا

مسافرجاویداقبال نے قیمتی بیگ ڈھونڈ کر واپس کرنے پر ریلوے پولیس کی کارکردگی کو سراہا

جھنگ کا رہائشی جاویداقبال ہزارہ ایکسپریس میں سمہ سٹہ سے شور کوٹ کا سفر کر رہا تھا، فوٹو: فائل

ریلوے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی، ملتان ڈویژن نے مسافر کا 3 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اور موبائل فون ڈھونڈ کر واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کا رہائشی جاویداقبال ہزارہ ایکسپریس میں سمہ سٹہ سے شور کوٹ کا سفر کر رہا تھا۔ اس دوران وہ اپنا بیگ ٹرين میں ہی بھول گیا تھا۔ بیگ میں جاوید اقبال کے تین لاکھ روپے اور قیمتی موبائل فون موجود تھا۔


مسافر جاویداقبال نے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع انچارج چوکی ریلوے پولیس شورکوٹ کینٹ کو دی، جس پر چوکی انچارج فاروق احمد نے فوری طور پر ٹرین اسکارٹ اسٹاف سے رابطہ کیا۔

ٹرین اسکارٹ اسٹاف نے مسافر کی نشاندہی پر خاصی تگ و دو کے بعد بیگ ڈھونڈ نکالا۔ مسافرجاویداقبال نے قیمتی بیگ ڈھونڈ کر واپس کرنے پر ریلوے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story