انتخابات کیس پی ٹی آئی کا دو رکنی وفد سپریم کورٹ میں پیش ہوگا
وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین شامل ہیں
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے زیرِسماعت مقدمے میں پارٹی مؤقف دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سپریم کورٹ میں کل پیش ہوں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے زیرِسماعت مقدمے میں پارٹی مؤقف دینے کے لیےچیئرمین عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کا دو رکنی وفد سماعت میں شریک ہوگا۔
مزیدپڑھیں: انتخابات کیس؛ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما سپریم کورٹ طلب
تفصیلات کے مطابق وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین شامل ہیں۔ دونوں قائدین کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت میں شریک ہوکر تحریک انصاف کا مؤقف پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اور ججز کا کنڈکٹ قابل تعریف ہے، فواد چوہدری
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کیس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کو 20 اپریل کو طلب کیا ہے اور ساتھ ہی واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا مقصد پنجاب الیکشن کا حکم نامہ ختم ہونا نہیں ہے۔