دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

ایسٹر کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں خصوصی پکوان پکائے جارہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک April 20, 2014
ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہی سے ہوگیا تھا، اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے، مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔ ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں