مردم شماری میں کوئٹہ کی آبادی 17 فیصد کم کردی گئی ہے قاسم سوری

بلوچستان کی آبادی میں 47 فیصد اضافہ ہوا مگر کوئٹہ کی آباد کو کم کردیا گیا، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر


ویب ڈیسک April 19, 2023
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کوئٹہ کی آبادی کو 17 فیصد کم کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ملک بھر میں مردم شماری ہورہی ہے ، بلوچستان کی آبادی میں 47 فیصد اضافہ ہوا مگر کوئٹہ کی آبادی 17 فیصد کم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مردم شماری اور اس کے نتائج ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

قاسم سوری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کا حکم دیا ہے جبکہ حکومت سیکیورٹی سمیت مختلف وجوہات کا بہانہ بنا کر انتخابات سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے، عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مشاورت کرنے کا کہا ہے جو ایک اچھی روایت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لندن پلان کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔