عید الفطر پر ملک بھر کے تمام بینک پانچ روز کیلیے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ روزہ تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک April 19, 2023
فوٹو؛ فائل

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام بینکس پانچ روز کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے تمام بینکس، مائیکرو فنانس بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے عید الفطر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

بینکوں میں تعطیل کا آغاز 21 اپریل بروز جمعے سے 25 اپریل 2023ء بروز منگل تک ہوگا جبکہ بدھ 26 اپریل سے تمام بینکس، مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک رمضان سے پہلے کے اوقات پر صبح 9 سے پانچ بجے تک معمول کے مطابق امور انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی عید الفطر کی مناسبت سے 21 تا 25 اپریل 2023ء تک ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔