کراچی پولیس اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ تھمانے کا انکشاف

اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہیڈ محرر تھانہ گلبرگ سمیت 3 اہلکار معطل


Staff Reporter April 19, 2023
(فوٹو فائل)

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے ایس ایم جی تھما کر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا۔

گلبرگ تھانے کے غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کرنے والے اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پولیس موبائل میں سوار اہلکار نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر تربیت یافتہ ہیں اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے دی جانے والی ایس ایم جی کے میگزین خالی ہیں اس میں کوئی گولی موجود نہیں ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار نے اپنی ایس ایم جی سے میگزین نکال کر بھی دکھایا جس میں کوئی گولی موجود نہیں تھی، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ ریکروٹس 480 بیج کے غیر تربیت یافتہ ہیں اور سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران خدانخواستہ مقابلہ ہوجائے تو ہماری جان پر بن جائیگی، ہمارے اسلحے میں تو گولیاں ہی نہیں ہیں ہم کہاں سے مقابلہ کر پائیں گے ، تھانے میں بہت سے اہلکار حاضری لگا کر بھاگ جاتے ہیں اور ہم سے زبردستی 12 ، 12 گھنٹے اسلحہ تھما کر ڈیوٹی کرائی جا رہی ہے۔

غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بالآخر ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی کو بھی نوٹس لینا پڑ گیا اور انہوں نے ہیڈ محرر تھانہ گلبرگ اے ایس آئی مجاہد سمیت 2 کانسٹیبلز نذیر اور ذیشان کو بھی معطل کر دیا جبکہ تینوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

[video width="320" height="580" mp4="https://c.express.pk/2023/04/police-1681925116.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔