سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ 9 جاں بحق

مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، حادثہ عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس جاتے وقت پیش آیا


ویب ڈیسک April 19, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 پاکستانیوں جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی گاڑی کو حادثہ عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس جاتے وقت پیش آیا۔

اطلاع ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔

مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔

حادثے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔