ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت پر پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار سائبر کرائم ونگ گلبرگ میں پیش ہوکر اپنا وضاحتی ریکارڈ کرائیں
ایف آئی اے نے تحریک انصاف کی سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈے میں معاونت کےا لزام میں درج مقدمے میں طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو آج طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈے میں معاونت پرطلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار 20 اپریل کو سائبر کرائم ونگ گلبرگ لاہور میں پیش ہوکر اپنا وضاحتی ریکارڈ کرائیں۔