وہاڑی میں کنویں کی صفائی کے دوران 6 مزدور ڈوب کر جاں بحق

سرکاری ڈاکٹر کی جانب سے زندہ بچ جانے والوں کے علاج سے انکار پر لوگوں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا


ویب ڈیسک April 20, 2014
حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیردیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

جم جیلہ میں کنویں کی صفائی کے دوران 9 مزدور ڈوب گئے جن میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی کے علاقے جم جیلہ میں 2 مزدور ایک کنویں کی صفائی کے لئے نیچے اترے، صفائی کے دوران پانی کا دباؤ بڑھا تو انہوں نے مدد کے لئے اوپر موجود اپنے دیگر ساتھیوں کو آّواز دی، جس پر 6 دیگر مزدور بھی کنویں میں اتر گئے تاہم وہ بھی ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے 6افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ حالت میں نکال لیا۔

زندہ بچنے والوں کو جلہ جیم رورل اسپتال لے جایا گیا تو سرکاری ڈاکٹر نے ان کا علاج سے انکارکر دیا جس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈاکٹر کے گھر توڑ پھوڑ کے بعد سامان کو آگ لگا دی، انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں