خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے عمران خان

صوبے میں 350 ڈیم بنائے بنائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے، عمران خان


ویب ڈیسک April 20, 2014
خیبر پختون خوا میں ایسا نظام لائیں گے جو بلا امتیاز حساب کرے گا، عمران خان۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ایسا نظام لائیں گے جو بلا امتیاز احتساب کرے گا۔ خیبر پختون خوا حکومت پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، پولیس اپنے اندرونی معاملات خود حل کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، صوبے میں 350 ڈیم بنائے بنائے جائیں گے، عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ضمنی انتخابات میں نظرے کو ووٹ دیں، اپنے وزیروں کو چوری نہیں کرنے دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں