کچھ عناصر بندوق کے زور پراپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں پرویزرشید

ملک میں امن کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پرویز رشید


ویب ڈیسک April 20, 2014
کراچی میں ہونے والے ہر قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں بندوق کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

سینئر صحافی حامد میر پر حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے ہر قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اس لئے قبل از وقت کچھ کہنا غلط ہو گا، اگرسندھ حکومت نے حامد میر حملہ کیس میں مدد طلب کی تو وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں