امی رشتہ مانگنے بھائی کے ہمراہ گئی تھیں شاہین آفریدی کا انکشاف

شاہین کا پہلی بار اہلیہ سے متعلق انٹرویو وائرل


ویب ڈیسک April 20, 2023
شاہین کا پہلی بار اہلیہ سے متعلق انٹرویو وائرل (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی سے شادی کے حوالے سے بتایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے سوال ہوا کہ انشا سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور انکے بھائی ریاض آفریدی کی دوستی تھی تو گھر آنا جانا تھا تو وہیں ملاقات ہوجایا کرتی تھی ویسے کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ آج بھی لالہ کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، وہ بظاہر غصے کے تیز معلوم ہوتے ہیں لیکن ایسا بلکل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل

فاسٹ بولر نے شادی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ 'شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا لیکن امی رشتہ مانگنے گئی تھیں'۔انشا کو آپکی بیٹنگ یا بولنگ میں زیادہ پسند کیا ہے جس پر شاہین نے کہا کہ بولنگ تو ظاہر ہے میں کرتا ہی ہوں لیکن جب بیٹنگ نہیں کرتا زیادہ تو وہ کہتی ہے بیٹنگ کیا کرو۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں