پانچویں ٹی20 کی گیٹ منی ترکیہ شام زلزلہ متاثرین کو عطیہ کی جائیگی

ان زلزلوں میں 65 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے

ان زلزلوں میں 65 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور شام کا سرحدی علاقے میں 6 فروری کو آنے والے بدترین زلزلوں لرز اٹھا تھا جس میں 65 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ صحت کی سہولیات سمیت ضروری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا تھا۔


اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے عطیات جمع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: احسان کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے، شاہدآفریدی

دوسری جانب میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایک خصوصی کیپ پہنیں گی تاکہ مشکل لمحے سے گزرنے والے دونوں ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }