بھارتی فورسز کی جانب سے بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بجوات سیکٹر پر وقفہ وقفہ سے ایک گھنٹہ تک بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پنجاب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش کرا دیں، پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔