وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت جائیں گے

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت پاکستان کی خطے کے لیے ترجیحات کا عکاس ہے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 20, 2023
بلاول بھٹو زرداری وزرا کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے:فوٹو:فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی بھارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ کمٹمنٹ اور بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت پاکستان کی خطے کے لیے ترجیحات کا عکاس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے دورے میں ایس سی او شیڈول کے مطابق ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بھارت نے پاکستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔



دفترخارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں