بھارت ملٹری بیس میں پیراملٹری فورس کے ایک اور افسر کی خودکشی

بھارتی پیراملٹری فورس کے افسر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری

بھارتی فوج کے افسر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، فوٹو: فائل

بھارتی گجرات کے فوجی اڈے میں پیرا ملٹری فورس 'سی آر پی ایف' کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گاندھی نگر کے فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سے فوجی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی فوج کے افسران اور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کشن بھائی راٹھور کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی۔


سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

59 سالہ کشن بھائی راٹھور اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیاات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے افسران اور اہلکاروں میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔
Load Next Story