افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل

عبداللہ عبداللہ 44.4 فیصد ووٹ لیکرپہلے،اشرف غنی 32.2 کے ساتھ دوسرے اور زلمے رسول 10.4 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔


ویب ڈیسک April 20, 2014
افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کردیا. فوٹو:فائل

افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور اب تک کے نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ 44.4 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اشرف غنی گیارہ فیصد ووٹوں کی کمی سے 32.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر اور زلمے رسول 10.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


واضح رہے کہ 5 اپریل کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا اور اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلے 2 امیدواروں کیلئے دوبارہ پولنگ ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں