پی ٹی آئی دور میں قائم کی گئی 8 پناہ گاہیں بند کرنے کا حکم

رمضان المبارک کے آخری افطار کے بعد پناہ گاہیں بند کردی جائیں گی، پاکستان بیت المال کا نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک April 20, 2023
رمضان المبارک کے آخری افطار کے بعد پناہ گاہیں بند کردی جائیں گی، پاکستان بیت المال کا نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں خیبر پختون خوا میں قائم کی گئی 8 پناہ گاہیں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بیت المال نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم کردہ پناہ گاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان بیت المال نے پشاور میں قائم 8 پناہ گاہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

حکم نامے میں یہ پناہ گاہیں بند کرنے کا کہا گیا ہے اور تمام اضلاع کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی پناہ گاہوں میں کام کرنے والے 36 ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

pti panahgah closed in peshawar

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری افطار کے بعد پناہ گاہیں بند کردی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں