بلوچ لاپتا افراد سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

منصوبے کے تحت مختلف جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتا افراد کے مسئلے پر خصوصی مہم چلائی جائے گی


Staff Reporter April 20, 2023
(فوٹو : فائل)

بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، دشمن ایجنسیاں عید کے بعد جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک خاص مہم چلائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دُشمن کی خفیہ ایجنسیاں اپنے بیرونی سہولت کاروں سے مل کر عید کے موقع پر بلوچ لاپتا افراد پر پروپیگنڈا پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بنا چکی ہیں۔

منصوبے کے مطابق مختلف جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک خاص مہم کے تحت لاپتا افراد کے مسئلے پر عید کے روز احتجاج لانچ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف واٹس ایپ گروپس کے ذریعے میسجز، ٹویٹر پر اسپیس اور ٹرینڈز/ہیش ٹیگز کو چلایا جائے گا۔

علاوہ ازیں باہر کے ممالک میں بیٹھے کچھ بیرونی شر پسند اسپانسرز نام نہاد بلوچوں کو جمع کرکے لاپتا افراد کے معاملے پر ڈرامہ رچائیں گے، ان پروپیگنڈوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی گمراہ کُن معلومات اور بیانات کی وجہ سے اصل حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

لاپتا افراد پر جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے۔ یہ شر پسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں