یمن میں امریکی ڈرون حملہ 30 القاعدہ ارکان ہلاک

امریکی ڈرون نے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پرقائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کونشانہ بنایا،وزارت دفاع کی جانب سے حملہ کی تصدیق


AFP April 20, 2014
امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا،وزارت دفاع۔ فوٹو:فائل

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 30 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے یمن کے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پر قائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب عسکریت پسند تربیتی مشقوں میں مصروف تھے۔ حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم ایک قبائلی سردار نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔


دوسری جانب یمنی وزارت دفاع نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون نے صوبہ بیدا میں حملہ کیا تھا جس میں القاعدہ کے 10 ارکان کے علاوہ 3 عام شہری بھی نشانہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں