ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سے زائد اضافہ
مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4 ارب 43 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہوگئے
گزشتہ ہفتہ کے دوران لونز کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی وصولیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر9 ارب 96 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4 ارب 43 کروڑ 25 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر62 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5 ارب 53 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔