سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2000 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 1350 اور 1157 روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 218200 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 187071روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔