فلم ’دوڑ‘ کا لاہور میں رنگا رنگ پریمیئر شو شوبز ستاروں کی شرکت
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’دوڑ‘ کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ہی جاری کیا گیا تھا
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے متعدد سینما گھروں کی زینت بننے والی لالی ووڈ کی فلم 'دوڑ' کا رنگا رنگ پریمیئر شو لاہور کے مقامی سینما گھر میں ہوا جس میں نامور فلم ڈائریکٹر و رائٹر سید نور، ناصر ادیب، راشد محمود، شفقت چیمہ، جرار رضوی،آغا حسن عسکری، ذوالفقار علی مانا، چوہدری اعجاز کامران، سیف علی خان سمیت شوبز ستاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم معراج، شفقت چیمہ، کامران مجاہد، راشد محمود، سدرہ نور، عروج چوہدری اور حفصہ راجپوت و دیگر شامل ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر اسلم حسن جبکہ ہدایتکار ندیم چیمہ ہیں-
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم 'دوڑ' کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ہی جاری کیا گیا تھا اور اسے اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس موقع پر فلم پروڈیوسر اسلم حسن کا کہنا ہے کہ شائقین اب روایتی فلموں سے اکتا چکے ہیں، اسی لئے انہوں نے 'دوڑ' جیسے منفرد موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس فلم میں وہ خود بھی ایک اہم کردارادا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی عکس بندی لاہور کے علاوہ قلعہ روہتاس، جہلم اور کالا باغ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی۔ کسی مصنوعی سیٹ کا سہارا نہیں لیا گیا بلکہ حقیقت سے قریب ترین کہانی کو حقیقی رنگ دیتے ہوئے اوریجنل مقامات پر ہی فلمایا گیا ہے۔
'دوڑ' کے رائٹر کامران رفیق کا کہنا تھا کہ فلم کہانی نام کی طرح تیز اور دلچسپ ہے اس میں ہر کردار بامقصد اور کہانی کا اہم حصہ ہے کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو خواہشوں کے غلام ہیں، اپنی جائز و ناجائز خواہشات کی تکمیل میں انسان بسا اوقات ایسی آزمائش سے دوچار ہوجاتا ہے کہ اس بھنور سے نکلنا اس کے لیے ممکن نہیں رہتا، پھر وہ حالات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے اور یہی اس ایکشن تھرل فلم کا خاصہ ہے۔