صدر مملکت کا نگراں حکومتوں کے زائد قیام کی قانونی حیثیت پر اظہار تشویش

فواد چوہدری کا خط صدر مملکت نے وزیر اعظم کو بھیج کر نگراں حکومتوں کے قیام میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا ہے

—فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتوں کے 90 دن سے زائد عرصے سے قیام کی قانونی حیثیت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صد فواد چوہدری کا ارسال کردہ خط اضافی نوٹ کے ساتھ وزیر اعظم کو بھیج دیا۔


خط کے اضافی نوٹ میں صدر مملکت نے وزیرِ اعظم سے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام یقینی بنانے کیلئے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا کہا ہے۔

فواد چوہدری نے صدر کے نام اپنے خط میں ملک کے دو صوبوں میں عبوری سیٹ اپ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عبوری حکومتوں نے اپنی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ آئین میں عبوری سیٹ اپ کی مقررہ مدت کو جاری رکھنے توسیع کا کوئی ذکر نہیں، نگراں حکومتیں آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور دیانتدارانہ انداز میں انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی جاتی ہیں۔
Load Next Story