مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں مریم نواز

مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں، مریم نواز کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک April 20, 2023
فوٹو: فائل

جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!

- Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2023



مریم نواز ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں۔

ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا ہے جب ان کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری حلیف جماعتوں کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں