قیام امن کیلئے حکومت طالبان سے اسلام آباد میں مذاکرات کرے امیر جماعت اسلامی

املک میں معاشی اورسیاسی دہشتگردی بھی ہورہی ہے جبکہ 5 فیصد نام نہاد اشرافیہ ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے،امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک April 20, 2014
طالبان سے مذاكرات حكومت كيلئے بہت بڑا امتحان ہے، سراج الحق فوٹو: ایکسپریس/فائل

جماعت اسلامی كے امير سراج الحق نے كہا ہے كہ امن کبھی جنگ و جدل سے قائم نہیں ہوتا، قیام امن کیلئے حکومت طالبان سے اسلام آباد میں مذاکرات کرے۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ امن كيلئے مذاكرات اور جرگہ سسٹم بہترين اور ديرپا حل ہيں تاہم طالبان سے مذاكرات حكومت كيلئے بہت بڑا امتحان ہے جس کے لئے جتنی سنجيدگی ہوگی اتنی ہی كاميابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں پاکستانی جھونک چکے ہیں جبکہ کراچی میں 25 ہزار افراد کا خون بہہ چکا ہے، خون خرابہ روکنے کیلئے عدالتوں کو آزاد کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاملک میں معاشی اور سیاسی دہشتگردی بھی ہورہی ہے جبکہ 5 فیصد نام نہاد اشرافیہ ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے جس کے خلاف عوام کو اٹھنا ہوگا، سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشرف نے اپنے دور اقتدار ميں بہت سی غلطياں كیں اور ملکی معیشت کو تباہ کیا اور بدامنی کو ہوا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں