ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 64 لاکھ سے بڑھ گئی

شہرقائد کی آبادی میں 86 لاکھ 59 ہزار 844 مرد، 77 لاکھ 74 ہزار 777 خواتین اور 1796 خواجہ سرا شامل ہیں


Staff Reporter April 20, 2023
مردم و خانہ شماری کا آپریشن عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا، فوٹو: فائل

ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 64 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق 20 اپریل کی شام تک کراچی میں 20 لاکھ 4 ہزار 141 اسٹرکچرز، 28 لاکھ 44 ہزار 715 یونٹس اور 1 کروڑ 64 لاکھ 36 ہزار 417 آبادی کا شمار کیا گیا۔

ان میں 86 لاکھ 59 ہزار 844 مرد، 77 لاکھ 74 ہزار 777 خواتین اور 1796 خواجہ سرا شامل ہیں جبکہ سندھ بھر میں 76 لاکھ 37 ہزار 912 اسٹرکچرز، 87 لاکھ 61 ہزار 691 یونٹس اور 5 لاکھ 28 لاکھ 95 ہزار 146 آبادی کو گنا گیا۔

اس آبادی میں 2 کروڑ 78 لاکھ 26 ہزار 522 مرد، 2 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 425 خواتین اور 3199 خواجہ سرائوں شامل ہیں۔

مردم و خانہ شماری کا آپریشن عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں