مفتی پوپلزئی نے بھی بائیس اپریل کو عید کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے میں ماہ شوال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، مفتی پوپلزئی

فوٹو: فائل

پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی پوپلزئی نے جمعے کو تیسویں روزے جبکہ بائیس اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔

پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادات موصول ہوئیں تاہم انہیں غیر مصدقہ قرار دیا گیا۔


اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ پختونخوا کے کسی بھی علاقے میں ماہ شوال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر بائیس اپریل بروز ہفتے کو ہوگی اور رواں سال رمضان المبارک میں تیس روزے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوا جبکہ اب عید بھی ایک ہی روز منائی جائے گی۔
Load Next Story