چیف سلیکٹر ہارون کی مختصر اننگز کا جلد اختتام متوقع
نیا کام ملے گا، آرتھر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں،ذرائع
ہارون رشید کی بطور چیف سلیکٹر مختصر اننگز کا جلد اختتام متوقع ہے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
پلیئنگ الیون میں بھی ان کی مشاورت شامل ہوگی، نئی سلیکشن کمیٹی کا تقرر سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل یا بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے طاقتور ڈائریکٹر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے، آنے والے دنوں میں ان کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق مکی نئی سلیکشن کمیٹی کا تقرر چاہتے ہیں۔
یوں ہارون رشید کا بطور چیف سلیکٹر دور صرف چند ماہ میں ہی ختم ہو جائے گا، انھیں جنوری کے اواخر میں ذمہ داری سونپی گئی تھی،ان سے قبل مختصر وقت کیلیے شاہد آفریدی چیف سلیکٹر رہے اور پھر ایک ہی سیریز کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا،ذرائع کے مطابق ہارون رشید کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کوئی نئی ذمہ داری سونپیں گے، مکی آرتھر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر
ہر میچ کی پلیئنگ الیون میں بھی ان کی مکمل مشاورت شامل ہوگی، وہ چاہتے ہیں کہ کسی ایسے چیف سلیکٹر کو لایا جائے جو بڑے فیصلے کر سکے اور تنقید سے نہ گھبرائے، نئی سلیکشن کمیٹی کا تقرر جولائی میں دورئہ سری لنکا سے قبل یا پھر بعد میں متوقع ہے۔
ہارون رشید کی منتخب کردہ پاکستانی ٹیم کو گذشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تاریخ میں پہلی بار کسی میچ اور پھر سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری کوچ بنانے کا فیصلہ بدل لیا
اس سیریز میں کپتان بابر اعظم سمیت کئی سینئرز کو آرام کا موقع دیا گیا اور شاداب خان نے قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ہارون رشید ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات میں بھی مہارت رکھتے ہیں،مستقبل میں اس شعبے میں ان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔