
سی اے اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کے مسافر کے لاکھوں روپے، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات واپس کر دیے گئے۔
فلائی جناح کے مسافر ارشد زبیر صدیقی 21 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے ۔
ڈپٹی ویجیلنس افسر رسول بخش اور ڈی ڈی آپریشنز ملک عمران نے رقم و دیگر اشیا مسافر کے سپرد کیں۔
نقدی اور دیگر قیمتی سامان واپس مل جانے پر مسافر نے سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔